0

تاج آفریدی امیر اور سراج الحق غریب ترین رکن، سینیٹرز کے اثاثوں کی تفصیلات جاری


اسلام آباد: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سینیٹ کے سب سے غریب رکن ہیں اور سب سے مالدار سینیٹر تاج آفریدی ہیں جو ارب پتی ہیں جن کے اثاثے ایک ارب 22 کروڑ 27 لاکھ روپے ہے۔الیکشن کمیشن نے سینیٹرز کے مالی سالی 20-2019 کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کردیں جن کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے اثاثوں کی مالیت 10 کروڑ 63 لاکھ ہے۔ ان کی پاکستان میں جائیداد کی مالیت ساڑھے پانچ کروڑ ہے اور ان کے پاس چار گاڑیاں ہیں۔وفاقی وزیر اعظم سواتی 81 کروڑ 12 لاکھ روپے، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم 39 کروڑ 96 لاکھ روپے، وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کے4کروڑ 67 روپے مالیت کے اثاثے، ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا 6کروڑ 77 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم 20 کروڑ 21 لاکھ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں، ان کی اہلیہ کے اثاثوں کی مالیت 17کروڑ 23 لاکھ ہے۔سینیٹر فیصل جاوید 1 کروڑ روپے جبکہ سینیٹر تاج محمد آفریدی 1 ارب 22 کروڑ 27 لاکھ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں، ان کے بیرون ممالک 16 کروڑ 71 لاکھ روپے کے اثاثے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں