0

کورونا وبا کی دوسری لہر؛ مزید 1650 نئے کیسزرپورٹ


اسلام آباد: ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے مزید 1 ہزار650 افراد کورونا وائرس کا شکارہوئے۔این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار650 افراد کورونا وائرس کا شکارہوئے اور9 مریض کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 839 اورمجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 977 ہوگئی۔این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں ایکٹو کیسزکی تعداد 18 ہزار981 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 340 کورونا ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 881 ہے۔سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 50 ہزار 169 ، پنجاب میں 1 لاکھ 6 ہزار 922 اورخیبرپختونخواہ 40 ہزار 657تعداد، اسلام آباد میں 21 ہزار 861 اوربلوچستان میں 16 ہزار 106 تعداد ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے سندھ میں 5 اموات ہوئیں، پنجاب میں 1 جاں بحق ، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں کورونا سے کوئی جاں بحق نہیں ہوا، اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں 3 اموات ہوئیں، بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں ایک مریض جاں کی بازی ہارا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں