0

یہ اسٹیلتھ کشتی منٹوں میں آبدوز بن جاتی ہے


لندن: برطانیہ میں فوجی کشتیاں اور بحریہ کیلیے دیگر ساز و سامان تیار کرنے والی کمپنی وکٹا نے سب سی کرافٹ کے نام سے ایک جدید کشتی تیار کی ہے جو اسٹیلتھ ہونے کے علاوہ، ضرورت پڑنے پر صرف چند منٹوں میں کشتی سے آبدوز بن جاتی ہے۔واضح رہے کہ عسکری ٹیکنالوجی کی زبان میں جو چیز ریڈار پر نظر نہیں آتی یا اپنی اصل جسامت سے بہت کم دکھائی دیتی ہے، وہ اسٹیلتھ (Stealth) کہلاتی ہے۔سب سی کرافٹ کو مضبوط اور ہر ممکن حد تک ہلکا رکھنے کیلیے کاربن فائبر کے ساتھ ساتھ خاص طرح کے ڈائی ایب (Diab) فوم کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔ تاہم اس کے وزن کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔اس میں کل 8 افراد بیٹھ سکتے ہیں جن میں 6 غوطہ خور سپاہیوں کے علاوہ ایک پائلٹ اور ایک نیوی گیٹر شامل ہیں۔ یہ 39.2 فٹ لمبی اور 7.5 فٹ چوڑی ہے۔کشتی کے طور پر یہ اپنا 725 ہارس پاور والا ڈیزل انجن استعمال کرتے ہوئے 74 میل فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ تیز رفتار سے سفر کرسکتی ہے، جبکہ اس کی اوسط رفتار 56 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں