0

فلٹر والا مہنگا ماسک، کورونا وائرس کو پھیلنے سے نہیں روکتا، تحقیق


میری لینڈ: ایک امریکی انجینئر نے باقاعدہ تجربات سے ثابت کیا ہے کہ بازار میں مہنگے داموں فروخت ہونے والے ایسے فیس ماسک جن پر چھوٹے فلٹر جیسا اخراجی والو (ایگزیلیشن والو) لگا ہوتا ہے، وہ کورونا وائرس کا پھیلا بالکل بھی نہیں روکتے۔انہوں نے صارفین کو ایسے ماسک پہننے کا مشورہ دیا ہے جن پر فلٹر یعنی اخراجی والو نصب نہ ہو؛ اور جن کی موٹائی نسبتا زیادہ ہو۔امریکی ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹینڈرڈز اینڈ ٹیکنالوجی (NIST) کے انجینئر میتھیو اسٹیمیٹس نے خصوصی کیمروں کی مدد سے مختلف ماسک پہننے کے بعد سانس لینے میں ہوا خارج ہونے کے عمل کی عکس بندی کی، جس سے ظاہر ہوا کہ اخراجی والو (فلٹر) والے مہنگے این 95 ماسک، منہ سے باہر نکلنے والی ہوا کو بالکل بھی نہیں روکتے۔ان کے برعکس، جب سستا لیکن موٹے کپڑے والا ماسک پہنا گیا، تو اس نے منہ سے نکلنے والی ہوا بڑی کامیابی سے روک لی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں