0

کورونا وبا؛ 24 گھنٹوں میں مزید 21 افراد جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 20 ہزار سے بڑھ کر 21 ہزار ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کیایک ہزار 708 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار 184 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 21 ہزار 098 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 20 ہزار 065 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 21 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 21 ہوگئی۔سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار 352 ، پنجاب میں ایک لاکھ 7 ہزار 831، خیبرپختونخوا 41 ہزار 069 ، اسلام آباد میں 22 ہزار 432، بلوچستان میں 16 ہزار 195 ، آزاد کشمیر 4 ہزار 911 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 394 تعداد ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں