0

یروشلم کی بلدیہ نے صدر ٹرمپ کو ملازمت کی پیشکش کردی


یروشلم: امریکی صدارتی الیکشن میں شکست کے بعد اسرائیل کی یروشلم میونسپل نے ایک اشتہار میں صدر ٹرمپ کو ملازمت کی پیشکش کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کے بعد یروشلم کی بلدیہ نے اپنے فیس بک پیج پر ایک اشتہار شیئر کیا جس میں لکھا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ میونسپلٹی میں متعدد ایسے عہدے خالی ہیں جس کے لئے صدر ٹرمپ اہل ہوسکتے ہیں۔اشتہار میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو بھی مخاطب کرکے لکھا گیا تھا کہ آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ! ہمارے یہاں ملازمتوں کا جاب بورڈ ہر دن قابل قدر پیش کشوں کے ساتھ اپ ڈیٹ ہوتا ہے۔ اس اشتہار کے ساتھ ایک لنک بھی دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں