0

اراکین سندھ اسمبلی کی تفصیلات جاری، وزیر اطلاعات کے پاس 477 تولا سونا


الیکشن کمیشن نے اراکین سندھ اسمبلی کے مالی گوشواروں کی تفصیلات جاری کردیں۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ 23 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک نکلے۔ ان کے پاس ڈیڑھ کروڑ مالیت کی دوگاڑیاں ہیں اور والدہ کی طرف سے 100 تولہ سونا تحفہ ملا۔ ان کی بیٹی کے نام ڈی ایچ اے میں تین کروڑ مالیت کے دو پلاٹ بھی ہیں۔اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی 10 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں ، ان کے پاس 6 کروڑ 16 لاکھ روپے میں موجود ہیں۔ انہوں نے 15 لاکھ روپے کا اسلحہ ظاہر کیا ہے۔رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور 39 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہے، ان کے پاس 980 گرام کے زیورات اور ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی تین گاڑیاں ہیں۔سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی 2 کروڑ 31 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک نکلے۔ انہوں نے بھی 100 تولہ سونا ظاہر کیا ہے۔ سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ 13 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک نکلے، ان کے پاس 477 تولے سونا ہے۔سندھ کے صوبائی سہیل انور سیال 9 کروڑ 28 لاکھ روپے، پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی 33 کروڑ چالیس لاکھ روپے اور حلیم عادل شیخ 2 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک نکلے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں