0

جعلی ہائوسنگ سکیم نیو اقراء سٹی

جعلی ہائوسنگ سکیم نیو اقراء سٹی کے مالک میاں محمد ارشد ساقی نے اپنی تمام اراضی جو کہ 280کنال کو کروڑوں روپے کے عوض مالکان الحرم سٹی کو فروخت کردی ہے اور تمام قانونی تقاضے پورے کرکے مالکان الحرم سٹی کو ساری زمین منتقل ہوچکی ہے محمد ارشد ساقی سادہ لوح عوام سے پیسے بٹورنے کیلئے الحرم سٹی کے روڈ ز دکھا کر پلاٹس فروخت کرتا رہا ہے اب عوام سے کروڑوں روپے ہتھیا کر ملک سے فرار ہونے کا منصوبہ بنارہا ہے اس صورت حال کا علم ہونے پر لوگوں نے اپنی رقم کی واپسی کیلئے اس کے دفتر واقع بینک روڈ صدر مجید پلازہ تھرڈ فلور اور رضوان آرکیڈ صدر اور سائٹ آفس پر ہجوم اکٹھا ہوگیا ہے عوام کے خوف سے میاں محمد ارشد ساقی آج کل روپوش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں