0

انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ سہیل ایاز کو 3 بار پھانسی، 3 بار عمر قید کی سزا

راولپنڈی: انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ سہیل ایاز کا معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی، اغوا ،پورن وڈیو بنانے کا جرم ثابت ہونے کے بعد اسے 3 بار پھانسی اور 3 بار عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر گوندل نے معصوم اور کم عمر بچوں کو بھلا پھسلا کر اغوا کر کے جبری زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم سہیل ایاز کو جرم ثابت ہونے پر 3 بار سزائے موت اور اتنی بار ہی عمر قید اور مجموعہ طور پر متفرق جرائم میں 15 سال قید کی سزا سنا دی، شریک ملزم خرم کو صرف اغوا کے جرم میں7سال قید اور 1لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی، ملزم کو متاثرہ خاندان کو 5,5 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔عدالت نے اپنے فیصلہ میں بچوں کے ساتھ جنسی جرائم کو انتہائی گھنانا جرم قرار دیتے ہوئے تحریر کیا کہ مجرم انتہائی اعلی تعلیم یافتہ ہے مگر اس نے تعلیم کو غلط استعمال کیا، مجرم برطانیہ میں بھی ایسے ہی جرم میں سزا کے بعد پاکستان ڈی پورٹ کیا گیا، یہ عادی مجرم ہے پاکستان کے مستقبل پھول جیسے بچوں کے ساتھ جنسی درندگی ان کا تابناک مستقبل تباہ کرنے کے مترادف ہے، یہ ایسا گھنانا جرم ہے جو قابل معافی نہیں اور اس میں کسی بھی قسم کی رعایت بھی نہیں دی جاسکتی جب تک مجرم سہیل ایاز کی جان نہیں نکل جاتی اس وقت تک مجرم کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا رکھا جائے، ایسے عادی مجرمان کو کم سن بچوں کی زندگیاں تباہ کرنے کی کھلی چھوٹ نہیں دی جاسکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں