0

جب تک جعلی حکومت سروں پر سوار ہے، ملک نہیں چل سکتا، مریم نواز

ہزارہ: نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام جان لیں جب تک جعلی حکومت ہمارے سروں پر سوار ہے ملک نہیں چل سکتا۔مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا تھا کہ بہت خوشی ہے کہ پاکستان میں جہاں جلسہ میں جاں نوجوانوں کی بڑی تعداد نظر آتی ہے، ہزارہ کے عوام سے نبھانے والی محبت کی سزا نواز شریف اور ان کی پارٹی بھگت رہی ہے، کیا نواز شریف کا پاکستان اچھا تھا یا یہ ووٹ چور کا پاکستان بہتر ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس نے پورے پاکستان میں ایک اینٹ نہیں لگائی اور ووٹ چوری کرکے لے گیا آج وہ ہزارہ موٹروے پر اپنی تختی لگاکر چلاگیا ہے، جو وعدے کیے گئے تھے لوگوں سے، آج پوچھا جائے تو کہتا ہے کہ بٹن نہیں جو وعدے پورے کردوں، عوام جان لیں جب تک جعلی حکومت ہمارے سروں پر سوار ہے، ملک نہیں چل سکتا، مہنگائی کم نہیں ہوسکتی، غریب کا چولہا نہیں جل سکتا اور مریضوں کو سستی دوائی نہیں مل سکتی، جب تک جعلی حکومت ہے ووٹ چوری ہوتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں