0

وزیراعظم افغانستان کے صدر کی دعوت پر کل پہلی بار کابل کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان افغانستان کے صدر اشرف غنی کی دعوت پر کل پہلی بار کابل کا دورہ کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ دورہ کرنے والے وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داد اور اعلی حکام شامل ہیں۔وزیراعظم کے دورہ کے پروگرام میں صدر اشرف غنی سے بالمشافہ ملاقات کے علاوہ وفود کی سطح پرمذاکرات اور میڈیا سے مشترکہ بات چیت شامل ہے۔دورے کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے، افغان امن عمل، خطے میں معاشی ترقی اور اسے جوڑنے پر توجہ مرکوز رہے گی۔وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعلی سطحی رابطوں کے مستقل سلسلے کا حصہ ہے، صدر اشرف غنی جون 2019 میں آخری مرتبہ پاکستان کے دورے پر آئے تھے، قبل ازیں مئی 2019 میں دونوں رہنماں میں چودھویںاو آئی سی مکہ سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی تھی، ستمبر2020 میں وزیراعظم کی صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر گفتگو بھی ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں