0

پاکستان امن عمل میں افغانوں کے فیصلوں کا احترام کرے گا، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان کیلیے حمایت جاری رکھے گا اور امن عمل میں افغانوں کے فیصلوں کا احترام کرے گا۔وزیراعظم عمران خان کے دورہ افغانستان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے صدر اشرف غنی کی دعوت پر کابل کا دورہ کیا، منصب سنبھالنے کے بعد افغانستان کا یہ پہلا دورہ تھا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور افغانستان میں پائیدار امن واستحکام کے حصول کی مشترکہ کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماں نے سلامتی اور امن سے متعلق امور کو آگے بڑھانے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دینے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم نے متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے اعلی سطحی قیادت کے تبادلے، ترجیحی تجارت کے معاہدے پر بات چیت شروع کرنے اور کسٹمز اسسٹنس معاہدوں کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماں نے انفراسٹرکچر اور توانائی کے منصوبوں کو تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے مابین ریل روڈ منصوبوں کی تعمیر پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران افغانستان اور پاکستان کے مابین مشترکہ نظریہ کے عنوان سے ایک دستاویز بھی جاری کی گئی، جس کا مقصد خطے میں امن واستحکام پیدا کرنے کی کوشش ہے، مشترکہ نقطہ نظر کا مقصد دونوں ممالک کے مابین سیاسی ، معاشی اور عوامی رابطوں کے لئے تعاون پر مبنی شراکت داری کو آگے بڑھانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں