0

کورونا وائرس کو سیکنڈوں میں تباہ کرنے والا ماتھ واش


لندن: برطانوی سائنس دانوں نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں بنایا جانے والا ایک ماتھ واش ڈینٹائل جو پودینے (منٹ) اور لونگ کے ورژن کے ساتھ بازار میں موجود ہے بہت مثر انداز میں کورونا وائرس کو ختم کرسکتا ہے۔کارڈِف یونیورسٹی کے ماہرین نے کہا ہے کہ ڈینٹائل میں ایک اہم کیمیکل سیٹل پائریڈینیئم کلورائیڈ پایا جاتا ہے۔ اگر کسی ماتھ واش میں اس کلورائیڈ کی 0.07 مقدار موجود ہو تو وہ کورونا وائرس کا خاتمہ کرسکتا ہے۔ اب ماہرین نے دعوی کیا ہے کہ ڈینٹائل سے غرارے کرنے سے صرف 30 سیکنڈ میں کورونا وائرس کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔
اس کے تجربات گزشتہ ہفتے ایک تحقیقی جریدے میں بھی شائع ہوچکے ہیں۔ یہ ماتھ واش کورونا کے مریضوں پر آزمایا گیا تو اس کے بہت اچھے نتائج سامنے آئے ہیں۔ یہ آزمائش کارڈیف میں واقع یونیورسٹی ہاسپٹل آف ویلز میں کی گئی ہیں۔ اس تجربے میں مریضوں کو کئی طرح کے ماتھ واش دیئے گئے اور اس کے بعد ان کے تھوک کا معائنہ کیا گیا۔ لیکن ان تجربات کی مزید تفصیلات اگلے سال شائع کی جائیں گی۔ممتاز سائنس داں پروفیسر ڈیوڈ تھامس نے یہ تحقیقات کی ہیں تاہم انہوں نے بتایا کہ مریضوں سے قبل تجربہ گاہ میں ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے نتائج آنا باقی ہیں کیونکہ مریضوں پر اس کی آزمائش جاری ہے۔ اس طرح ہاتھ دھونے، ماسک پہننے اور اس پر ڈینٹائل جیسے ماتھ واش کی بدولت بہت سی جانوں کو بچایا جاسکے گا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں