0

سلیکٹڈ اب بھی اچھے اور برے طالبان کا کھیل کھیل رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری


پشاور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ میں دہشت گردوں کے خلاف آواز اٹھانے کی جرات نہیں تھی۔ یہ اچھے طالبان اور برے طالبان کھیل رہے ہیں ۔ پشاور میں رنگ روڈ چوک پر اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کا جلسہ جاری ہے جس میں اپوزیشن جماعتوں کے سرکردہ رہنما خطاب کررہے ہیں۔نواز شریف کی والدہ کے لیے فاتحہ خوانی جلسے کے دوران مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے خطاب سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دادی کا انتقال ہوگیا ہے، اس لئے وہ بات نہیں کرسکیں گی، انہوں نے جلسے کے شرکا سے اپیل کی کہ ان کی دادی کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کریں۔عوام کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے
پی ڈی ایم کے جلسے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خیبرپختونخوا بہادروں کی سرزمین ہے، خیبرپختونخوا کے عوام نے ملک اور جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ خیبرپختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور ریاست کا ساتھ دیا، سوات اور وزیرستان میں پاکستان کا پرچم جمہوریت کی وجہ سے لہرا رہا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گردی میں اضافہ اورگروپ منظم ہورہے ہیں، ہم کٹھ پتلیوں کو پھر سے یہ سلسلہ شروع کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، پختونخوا کے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے، سلیکٹڈ میں دہشت گردوں کے خلاف آواز اٹھانے کی جرات نہیں تھی۔ یہ اچھے طالبان اور برے طالبان کھیل رہے ہیں۔ ہم دہشت گردوں کو دوبارہ منظم ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں