0

نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر انتقال کرگئیں


لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئیں۔لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں، رہنما (ن) لیگ عطا اللہ تارڑ نے نواز شریف کی والدہ کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں قید شہباز شریف کو ان کی والدہ کے انتقال کی خبر پہنچائی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ نواز شریف کی والدہ شدید علالت کے باوجود فروری میں لندن روانہ ہوئی تھیں، ڈاکٹروں نے انہیں لمبے سفر سے منع کیا تھا لیکن انہوں نے اپنے بیٹے کے پاس جانے کا کہا۔ نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی عمر تقریبا 90 سال تھی جب کہ ان کے خاوند میاں محمد شریف کا 2004 میں جدہ میں انتقال ہوا تھا۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت لندن سے پاکستان واپسی کے لیے ان کے اہل خانہ مختلف ائیر لائنز سے رابطے میں ہیں ۔نواز شریف شہباز شریف کی پے رول پر رہائی کا انتظار کررہے ہیں تاکہ والدہ کی تدفین کے حوالے ان سے مشاورت کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں