0

چینی کمپنی کا اپنی کورونا ویکسین کا 10 لاکھ افراد پر کامیاب تجربے کا دعوی


بیجنگ: چین کی ادویہ ساز کمپنی سینو فارم نے دعوی کیا ہے کہ ان کی تیار کردہ کورونا ویکسین ہنگامی بنیادوں پر 10 لاکھ افراد کو استعمال کرائی جاچکی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سینو فارم کے چیئرمین لی یو جنگژین نے چینی سوشل میڈیا سائٹ وی چیٹ پر اپنی پوسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ہماری ویکسین کو تاحال ایمرجنسی مقاصد کے تحت تجرباتی بنیادوں پر 10 لاکھ افراد پر استعمالکرایاجاچکاہے۔چیئرمین سینو فارم نے مزید لکھا کہ یہ ویکسین دنیا بھر میں 150 ممالک کے رضاکاروں میں تجرباتی بنیاد پر لگائی گئی جب کہ چین میں تعمیراتی ورکرز، سفارت کاروں اور طلبا کو استعمال کرائی گئی اور ان میں سے کسی کو بھی کورونا نہیں ہوا اور نہ مضر اثرات سامنے آئے۔یہ پڑھیں : چین کی کورونا ویکسین نومبر میں عوام کیلیے دستیاب ہوگیاس سے قبل اپنے ایک بیان میں سینوفارم کے چیئرمین لی یو جنگژین نے دعوی کیا تھا کہ ویکسین استعمال کرنے والے 56 ہزار افراد بیرون ملک بھی گئے اور ایئرپورٹس پر ان کے ٹیسٹ ہوئے جو سب کے سب منفی آئے، یہ ہماری بہت بڑی کامیابی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں