0

اسٹیٹ بینک نے زری پالیسی جاری کردی ،شرحِ سود 7 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لیے شر ح سود 7 فی صد کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو منعقد ہوا جس میں افراط زر اور پاکستان کی معیشت پر کورونا وائرس کی وبا کے عالمی اثرات کا جائزہ لیتے ہوئے شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی جاری کرتے ہوئے کہا کہ معیشت میں بہتری آرہی ہے۔ غذائی اشیا کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، رواں مالی سال مہنگائی کی شرح ہدف کے مطابق رہے گی۔ ملکی معیشت کی بحالی کا سلسلہ زور پکڑ رہا ہے کاروباری احساسات مزید بہتر ہوئے ہیں کورونا کی دوسری لہر پاکستان کی معاشی نمو میں کمی کے خاصے خطرات کو سامنے لارہا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مہنگائی کھانے پینے کی اشیا کی رسد کے دبا کا نتیجہ ہے جو عارضی ہوگا۔رواں مالی سال مہنگائی 7 سے 9 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔ مہنگائی اور معاشی نموں دونوں کے منظر نامے کو لاحق خطرات متوازن محسوس ہوتے ہیں۔ نمو کو بڑھانے کے لیے وبا کے دوران دی گئی نمایاں مالیاتی، زری اور قرضہ جاتی تحریک (stimulus) جاری رکھی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں