0

بجلی چند پیسے سستی ہوگی ،وہ بھی 2022 اور2023 میں !

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ 2022 اور 2023 میں بجلی کے فی یونٹ نرخوں کمی آئے گی۔کابینہ کی توانائی کمیٹی کے سربراہ اسد عمر نے توانائی سیکٹر پر اہم بریفنگ میں کہا ہے کہ 2022 میں بجلی 74 پیسے 2023 میں 66 پیسے فی یونٹ سستی ہو گی۔ کم صلاحیت والے پلانٹس کو بند کر کے بہتر کارکردگی والے پاور پلانٹس چلائیں گے۔ قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کا ٹیرف ایک تہائی کم کر دیا گیا ہے۔آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر جلد حتمی پیشرفت ہوگی۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ آئی پی پیز کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کبھی نہیں کہا کہ دسمبر 2020 تک گردشی قرضہ ختم ہو جائے گا۔ عمر ایوب کو نہ جانے کون یہ کہتا تھا کہ گردشی قرضہ ختم ہو جائے گا۔حکومت میں آتے ہی بجلی 12 روپے فی یونٹ مہنگی کرتے تو سرکلر ڈیٹ ختم ہوتا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سالانہ 1000 ارب روپے کپیسٹی چارجز کی مد میں خرچ ہو رہے ہیں۔ ماضی میں درآمدی کوئلے سے بجلی کے منصوبے لگائے گئے۔ گذشتہ حکومت نے بجلی کے ترسیلی نظام پر توجہ نہیں دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں