0

فرانس سے کسی صورت معافی نہیں مانگوں گی، شیریں مزاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ مغرب آزادی اظہار رائے کے نام پر منافقت اور تکبر سے کام لے رہا ہے جب کہ اپنے بیان پر فرانس سے معافی نہیں مانگی اور نہ ہی مانگوں گی۔ عرب نیوز ویب سائٹ اردو نیوز کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ فرانسیسی صدر ایمانول میکخواں سے متعلق اپنے بیان پر فرانس سے معافی نہیں مانگی اور نہ ہی میرا معافی مانگنے کا کوئی ارادہ ہے کیوں کہ معافی مانگنی کی کوئی وجہ نہیں ہے۔اپنی ٹوئٹ کے حوالے سے شیریں مزاری نے کہا کہ میں نے ایک خبر پڑھی اور اس پر اپنا تجزیہ دیا اور جب وہ خبر واپس ہوگئی تو میں نے بھی اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی، اور میری اس ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے پر فرانس اور دیگر جگہ کہا جارہا ہے کہ میری معافی قبول کرلی ہے لیکن واضح طور پر کہنا چاہتی ہوں کہ صرف ٹوئٹ ڈیلیٹ کی، معافی نہیں مانگوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں