0

بزرگ شہری نے مگرمچھ کا جبڑا چیر کر پالتو کتا چھڑا لیا، ویڈیو وائرل


فلوریڈا: رچرڈ ولبینکس کی عمر 74 سال ہے اور وہ امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے ایسٹیرو کے رہائشی ہیں۔ گزشتہ ہفتے انہوں نے ایک حملہ آور مگرمچھ کا جبڑا چیر کر اپنے پالتو کتے کو چھڑا لیا۔ جنگلی حیات کی ایک مقامی تنظیم کے خودکار کیمرے نے یہ تمام منظر ویڈیو کی شکل میں محفوظ کرلیا جسے اگلے ہی روز سوشل میڈیا پر جاری کردیا گیا اور یہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔یوٹیوب کے درجنوں میڈیا چینلز پر یہ ویڈیو جزوی یا مکمل طور پر رکھی گئی ہے اور اب تک دس لاکھ سے زیادہ افراد اسے دیکھ چکے ہیں جبکہ ہزاروں مرتبہ شیئر بھی کرا چکے ہیں۔مختصر سی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تالاب میں ایک مگرمچھ نے چھوٹے پالتو کتے کو اپنے جبڑے میں جکڑا ہوا ہے لیکن قریب ہی ایک بزرگ شہری تالاب میں اتر کر اس مگرمچھ کو اٹھاتے ہیں جو خاصی کم جسامت کا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں