0

چاند سے مٹی کے نمونے لانے کے لیے چین کا روبوٹک خلائی مشن روانہ


بیجنگ: چاند سے مٹی اور پتھروں کے نمونے جمع کرکے واپس زمین پر لانے کیلیے چین کا غیرمعمولی خلائی مشن چانگ ای 5 آج علی الصبح روانہ کردیا گیا ہے۔ چالیس سال میں یہ چاند سے نمونے جمع کرکے لانے والا پہلا مشن بھی ہے۔چانگ ای 5 دو حصوں پر مشتمل ہے: ایک حصہ (آربٹر) خلا میں چاند کے گرد چکر لگاتا رہے گا جبکہ متحرک روبوٹ پر مبنی دوسرا حصہ (لینڈر) چاند کی سطح پر اتر جائے گا۔روبوٹک لینڈر وہاں سے مٹی اور پتھروں کے نمونے جمع کرے گا، اپنا مشن مکمل کرنے کے بعد اڑان بھرے گا اور واپس آربٹر سے مل جائے گا۔ پھر یہ آربٹر اپنا راستہ تبدیل کرکے چاند کے گرد مدار سے نکلے گا اور بتدریج زمین کے گرد مدار میں آجائے گا۔آخری اور سب سے اہم مرحلے میں یہ مشن آہستہ آہستہ زمین کے قریب آتا جائے گا اور سمندر میں پہلے سے طے شدہ ایک مقام پر اتر جائے گا۔مشن روانگی سے لے کر اس کی بحفاظت زمین پر واپسی تک کے تمام مراحل بہت زیادہ احتیاط کے متقاضی ہیں کیونکہ ذرا سی غلطی بھی پورے مشن کی تباہی کا سبب بن سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں