0

اپوزیشن لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے، جلسوں سے کچھ نہیں ہونا، وزیراعظم


لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن لوگوں کی زندگیوں کوخطرے میں ڈال رہی ہے اور جلسوں سے کچھ نہیں ہونا۔وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ملک میں اب کورونا سے اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور ہیلتھ اسٹاف پر پریشربڑھ رہاہے، یومیہ اموات 50 سے بھی بڑھ گئی ہیں، احتیاط نہ کی تو پاکستان کے معاشی حالات بگڑ سکتے ہیں، لیکن حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ فیکٹریاں، روزگار بند نہیں کریں گے اور دیہاڑی دار طبقے کو بے روزگار نہیں کرِیں گے، کیونکہ کورونا سے بچاتے بچاتے لوگوں کو بھوک سے نہیں ماریں گے۔وزیراعظم نے معیشت کی صورتحال کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت برصغیر میں سب سے تیزی سے بحال ہوئی، ہماری برآمدات میں تیزی سیاضافہ ہورہا ہے، کووڈ کیدوران بھارت اور بنگلا دیش ہم سے پیچھے ہیں۔اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے جلوسوں کے بارے میں عمران خان نے کہا کہ ہم نیفیصلہ کیاہیکہ جب تک کوروناکم نہیں ہوتا کوئی جلسہ،جلوس نہیں کرینگے، کوئی بھی ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جہاں لوگ جمع ہوں، پی ٹی آئی نے اپنا جلسہ ختم کردیا ہے، اپوزیشن لوگوں کی زندگیوں کوخطرے میں ڈال رہی ہے، جلسے جلسوں سے کوئی فائدہ نہیں ہونا اور کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔عمران خان نے لاہور اور کراچی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کی ساری گندگی راوی میں جا رہی ہے، کراچی پھیلتا جا رہاہے ،کچرا اٹھ سکتاہے نہ سیوریج کا مسئلہ حل ہوسکتاہے، لاہور کا پانی بہت نیچے چلا گیا ہے، 20سال میں لاہور کے درخت 70 فیصد کم ہوگئے ہیں ، راوی پروجیکٹ اور بنڈل آئی لینڈ پروجیکٹ بہت ضروری ہیں جن سیڈالر پاکستان آئیں گے، بنڈل آئی لینڈ تیمر کے جنگلات اور کراچی کو بچانے کا پروجیکٹ ہے، راوی پروجیکٹ سے پانی بچے گا،لاہور کا زیر زمین پانی اوپر آئیگا۔وزیراعظم نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے کہا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ٹیمیں قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہیں، لاہور کے قبضہ گروپوں کی چیخیں جلد سنیں گے، اوورسیزپاکستانیوں کی زمینوں پرقابض گروپوں کیخلاف ایکشن شرو ع ہونیوالاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں