0

ماہرین نے صرف 6 ہفتوں میں کورونا وبا پر قابو پانے کا طریقہ بتا دیا، ماہرین


ہارورڈ: ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر آبادی کو کووڈ 19 کی فوری (ریپڈ) ٹیسٹنگ سے گزارا جائے توصرف چھ ہفتوں میں اس وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ہارورڈ میں ٹی ایچ چین اسکول آف پبلک ہیلتھ اور یونیورسٹی آف کولوراڈو بولڈر کے ماہرین نے20 نومبر کو شائع ہونے والی اپنی تحقیق میں دعوی کیا ہے کہ اگرچہ ریپڈ ٹیسٹ اتنے مثر نہیں لیکن ایسے لوگوں میں بڑے پیمانے پر انہیں آزمایا جاسکتا ہے جن میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی کوئی علامت سامنے نہیں آئی ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ لاک ڈان کی ضرورت نہیں رہے گی اور اس طرح طبی اداروں کو اپنا مقصد پانے میں مدد ملے گی۔کووڈ 19 کے تیزرفتار ٹیسٹ بہت کم خرچ ہوتے ہوئے منٹوں میں نتائج دیتے ہیں۔ اگر صرف امریکا ہی میں تیز رفتار (ریپڈ) ٹیسٹ کے ذریعے کورونا سے متاثرہ افراد کو شناخت کرکے انہیں دیگر لوگوں سے الگ کرلیا جائے تو وبا پر بند باندھنے میں غیرمعمولی کامیابی مل سکتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں