0

کورونا سے بچا کیلیے مہنگا ماسک، قیمت 15 لاکھ روپے!


ٹوکیو: جاپان کی ایک کمپنی نے کورونا وائرس سے بچنے کیلیے بہت ہی خاص قسم کا ماسک تیار کیا ہے جس کی قیمت دس لاکھ ین (تقریبا 15 لاکھ 28 ہزار پاکستانی روپے) مقرر کی گئی ہے۔ ہاتھ سے بنائے گئے اس ماسک میں 0.7 قیراط ہیرے کے علاوہ 330 سچے موتی اور مہنگے کرسٹل کے 300 سے زائد چھوٹے چھوٹے ٹکڑے لگائے گئے ہیں۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق، یہ ماسک ایک مقامی جاپانی کمپنی کوکس کو نے تیار کیا ہے جس کا مقصد امیر اور جامہ زیب گاہکوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہوئے اپنے کاروبار کو وسعت دینا ہے۔
یہ ماسک جاپان میں اس کمپنی کی دکانوں کے علاوہ ماسک ڈاٹ کوم نامی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے جہاں اسی ادارے کے بنائے ہوئے 200 اقسام کے مہنگے ماسک بھی فروخت کیلیے موجود ہیں، جن کی کم از کم قیمت 500 ین سے شروع ہوتی ہے۔بعض صارفین کو اعتراض ہے کہ جو کوئی بھی یہ ماسک پہنے گا اسے لازما بہت قیمتی اور خوبصورت لباس بھی پہننا پڑے گا، لیکن یہ بات بھی صاف ظاہر ہے کہ جو شخص صرف خوبصورت اور منفرد نظر آنے کیلیے پہنے گا وہ اپنے باقی لباس کی خوبصورتی پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں