0

سندھ حکومت نے تاجروں کا مطالبہ مان لیا، مارکیٹیں رات 8 تک کھولنے کی اجازت

کراچی: سندھ حکومت نے تاجروں کا مطالبہ مانتیہوئے رات 8 بجے تک مارکیٹس کھولنے کی اجازت دے دی۔ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ تاجروں کا مطالبہ مان رہے ہیں، سندھ میں مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی، امید ہے کہ مارکیٹس تنظیمیں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گی، دکاندار اور خریدار فیس ماسک پہننے کو یقینی بنائیں گے۔سندھ حکومت نے کورونا پھیلا کو روکنے کے لیے مارکیٹیں 6 بجے بند کرنے کا نوٹی فیکشن جاری کیا تھا جسے تاجروں نے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومتی طے شدہ کاروباری اوقات ناقابل عمل ہیں۔تاجروں کا کہنا تھا کہ سورج صبح 7 بجے طلوع ہوتا ہے لہذا تاجر کسطرح صبح 6 بجے کاروبار شروع کرسکتے ہیں، اگرمطالبات تسلیم نہ کییگئیتو ہمارا آئندہ کا لائحہ عمل سخت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں