0

ملتان انتظامیہ کا پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار

ملتان: ڈپٹی کمشنر ملتان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو 30 نومبر کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔پاکستان پیپلزپارٹی نے ملتان میں قلعہ کہنہ قاسم باغ میں 30 نومبر کو پی ڈی ایم کو جلسہ کرنے کی درخواست دی تھی جس پر ڈپٹی کمشنرملتان نے اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں کورونا کیسزکی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے لہذا جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔دوسری طرف پولیس نے علی موسی گیلانی سمیت دیگر رہنماں کو گزشتہ روز بغیر اجازت ریلی نکالنے پر گرفتار کیا تھا جنہیں علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، علاقہ مجسٹریٹ نے دلائل سننے کے بعد علی موسی گیلانی سمیت دیگر رہنماں کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں