0

انسانی خلیات کے درمیان مائع سے مرض کی شناخت ممکن


جارجیا: ہمارے جسمانی عجائبات میں خلیات (سیلز) شامل ہیں اور ان کے درمیان کئی طرح کے مائعات پائے جاتے ہیں۔ اب اس مائع کو جانچ کر صحت کا احوال یا بیماریوں کی شناخت بھی کی جاسکتی ہے۔اس مقصد کے لیے ماہرین نے ایک پیوند (پیچ) بنایا ہے جس پر انتہائی باریک سوئیاں نصب ہیں۔ اس میں خلوی مائع رکھا جاسکتا ہے اور اسے آسانی سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ طریقہ عام طور پر خون کے نمونے لینے سے بھی آسان اور کم تکلیف دہ ہے۔جس طرح بہت ساری اینٹوں سے ملکر دیوار بنتی ہے عین اسی طرح خلیات مل کر ایک ٹشو یا بافت بناتے ہیں۔ ان کے درمیان کئی طرح کے مائعات ہوتے ہیں۔ ان خلیات سے گزرکر خون کی نالیوں میں ضروری مائعات اور غذائی اجزا پھیلتے رہتے ہیں۔ لیکن اسی عمل میں جسم سے فالتو مواد بھی نکلتا رہتا ہے۔یہ تحقیق جارجیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ک مارک پروسنز نے کی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہمارے خلیات کے درمیان جو مائع ہے وہ جسم میں پائی جانے والی 25 فیصد رطوبتوں کے برابر ہے۔ مائع کو جمع کرنے کے لیے اسٹیل کی پانچ انتہائی باریک سوئیاں بنائی گئی ہیں۔ یہ سوئیاں کسی تکلیف کے بغیر جسم میں چلی جاتی ہے۔ جب اسے 21 افراد پر آزمایا گیا تو خلیوں کے درمیان مائع آسانی سے نکل آیا۔ یہ طریقہ خون نکالنے کے مقابلے میں بہت آسان ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں