0

بیگم شمیم اختر کی لندن میں نماز جنازہ ادا، میت پاکستان روانہ


سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی لندن میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد پاکستان کے لئے روانہ کر دیا گیا ہے۔بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی ہفتے کی صبح برٹش ایئر ویز کی پرواز کے ذریعے 6 بج کر 45 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچے گا۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو والدہ کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کے لئے پانچ روزہ پیرول پر جمعہ کی شام 4 بجے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت سے رہا کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں لیگی کارکن بھی جیل کے باہر موجود تھے جنہوں نے وہاں بیگم شمیم اختر کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو سخت سکیورٹی میں کوٹ لکھپت سے ان کی رہائشگاہ ماڈل ٹان لایا گیا۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کل بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کے لئے ماڈل ٹاون سے جاتی امرا جائیں گے اور مریم نواز سمیت دیگر خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت وصول کرینگے۔ شہباز شریف قبرستان میں اپنے والدین اور دیگر عزیر و اقارب کی قبروں پر حاضری بھی دینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں