0

دفاعی پیداوارمیں خود انحصاری میدان جنگ کے چیلنجزسینمٹنے کیلییاہم ہے، آرمی چیف


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دفاعی پیداوار میں خود انحصاری میدان جنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کیلیے اہم ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا، پی او ایف پہنچنے پر چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔اس دوران پاک فوج کے سربراہ کو مختلف شعبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی اور مستقبل کے منصوبوں اورجدت لانے کے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، آرمی چیف کو مسلح افواج کی آپریشنل ضروریات پر بھی بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے نئے تیار کیے گئے دفاعی ساز وسامان کے ڈسپلے لانج کا دورہ کیا جہاں انہیں برآمدات کے بین الاقوامی منصوبوں کیلئے پی او ایف کی کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں مسلح افواج کی آپریشنل ضروریات کے تناظر میں جدیدٹیکنالوجی کے حصول اور کم خرچ پائیدار پروڈکشن پرغورکیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں