0

دنیا کورونا سے لڑرہی ہے اور یہاں اپوزیشن تماشہ بنارہی ہے، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال روز بروز بڑھ رہی ہے، دنیا کورونا سے لڑ رہی ہے اور یہاں اپوزیشن تماشہ بنارہی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی معاشی اور مجموعی صورت حال پر مشاورت کی گئی، اجلاس میں وفاقی وزیر حماد اظہر نے معاشی صورتحال پر ترجمانوں کو بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ معاشی اعشاریے ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں، ٹیکسٹائل انڈسٹری سے بھی حوصلہ افزا اعدادوشمار سامنے آئے ہیں تاہم معاشی ٹیم سے کہا ہے کہ صنعت کی بہتری کے لیے تمام ریاستی وسائل استعمال کریں۔اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے جلسے جلوس اور حکومت مخالف مہم پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کی صورتحال روز بروز بڑھ رہی ہے، پی ڈی ایم کے جلسوں سے کوئی سیاسی فرق نہیں پڑ رہا، چوری کے پیسے چھپانے کے لیے لوگوں کو کورونا کے رحم و کرم پر چھوڑا جا رہا ہے، دنیا کورونا سے لڑ رہی ہے اور یہاں تماشہ بنایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں