0

پاکستان اسٹیل نے 4544 ملازمین کو فارغ کردیا


پاکستان اسٹیل انتظامیہ نے 4544 ملازمین کو فارغ کردیا ہے اور ان تمام ملازمین کے لیٹرز ان کے رہائشی پتوں پر ارسال کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو فارغ کیے جانے کیلئے گزشتہ روز سی ای او سیکریٹریٹ میں ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس کی صدارت سی ای او اسٹیل مل نے کی۔ترجمان پاکستان اسٹیل کے مطابق گروپ دو تا چار،جونیئر افسران، اسسٹنٹ منیجرز، ڈپٹی منیجرز، منیجرز، ایس ای ڈی جی ایم اور ڈی سی او ملازمین کو فارغ کردیا گیا ہے جب کہ اسٹیل مل کے اسکول و کالجز کے اساتذہ و غیر تدریسی عملے، ڈرائیورز، فائر مین، فائر ٹینڈرز آپریٹرز، صحت عامہ کے اسٹاف، سیکورٹی گارڈز و چوکیدار، مالی، پیرا میڈیکل اسٹاف، کچن اسٹاف، آفس اسٹاف، فنانس ڈائریکٹوریٹ کے تمام محکموں کے کارکنان، اے اینڈ پی ڈائریکٹوریٹ اور اے اینڈ پی ڈپارٹمنٹ، فنانس ڈائریکٹوریٹ کے جونیئر افسران،(تمام محکموں) کارپوریٹ سیکریٹریٹ، سی پی اینڈ آئی، آئی ایس ایم ڈی، لا ڈپارٹمنٹ، سیکیورٹی اور اے اینڈ پی ڈپارٹمنٹ کو ضرورت کے تحت ملازمتوں پر برقرار رکھا گیا ہے۔اس کے علاوہ سی ای او سیکریٹریٹ، اسٹیل مل اسپتال، ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ، پروفیشنل ڈگری ہولڈرز، سی ڈی بی، پروٹول اور زونل آفس اسلام آباد سمیت لازمی سروس کے محکمہ جات میں تعینات ملازمین کو برقرار رکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں