0

ملائیشیا میں بیروزگار خاندان نے لاک ڈاون میں پینڈیمک پیزا متعارف کرا دیا

کوالا لمپور: ملائیشیا میں کورونا لاک ڈاون سے بیروزگار ہونے والے خاندان نے گھر کے بنے پینڈیمک پیزا متعارف کرادیا جسے صارفین نے بھی خوب سراہا۔کورونا وبا نے دنیا بھر میں معیشت کی کمر توڑ دی ہے، لاکھوں افراد بیروزگار ہوگئے ہیں اور گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں لیکن ملائیشیا میں ایک خاندان ایسا بھی ہے جس نے گھر کے صحن میں تندور بنا کر پیزا تیار کا انتظام کرلیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے دارالحکومت کے جنوب میں واقع گاں جیماپوہ کا ایک خاندان اسکارف بنانے اور فروخت کرنے کا کام کیا کرتا تھا لیکن کورونا لاک ڈاون کی وجہ سے انہیں یہ کام بند کرنا پڑا۔بیروزگار ہونے والے خاندان نے ہاتھ پر ہاتھ دھرنے کے بجائے گھر میں روایتی انداز سے پیزا بنانے کا انتطام کیا، مقامی جڑی بوٹیاں، مصالحوں، گوشت اور موزریلا سمیت دیگر چیزوں کے استعمال سے حفطان صحت کے مطابق ذائقہ دار پیزا تیار کیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں