0

عمران خان نے جھوٹ، فریب اور یو ٹرن کی سنچری کرلی ہے، سراج الحق


لوئر دیر: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جھوٹ فریب اور یو ٹرن نے سنچری کرلی ہے، نااہل نالائق اور بد دیانت حکمرانوں سے نجات دلائیں گے۔لوئر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ہر محاز پر ناکام ہوچکی ہے، اور مہنگائی بروزگاری اور بد امنی عوام کا جینا حرام کر دیا ہے، عوام دو وقت روٹی کیلئے ترس رہے ہیں، حکمرانوں کی بدنتی سے ملک سے برکت ختم ہوگئی ہے، اور عوام خواروزار ہوگئی ہے۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ اسٹیل مل کے 4500 ملازمین کو بے روز گار کرنا ظلم اور جبر کا فیصلہ ہے، عمران خان نے جھوٹ فریب اور یو ٹرن کی سنچری کرلی ہے، ان کا ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھروں کا وعدہ بھی جھوٹ ثابت ہوا، ملک میں کمر توڑ مہنگائی اور بے روزگاری موجودہ وزیراعظم کی نا اہلی ہے، حکومت اٹا مافیا چینی مافیا ڈیزل مافیا کے سامنے بے بس ہوگئی ہے، عوام کو اس نااہل نالائق اور بد دیانت حکمرانوں سے نجات دلائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں