0

ملتان پولیس کا قاسم باغ پر دوبارہ کنٹرول، علی قاسم گیلانی سمیت درجنوں گرفتار


ملتان: پولیس نے قاسم باغ کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا ہے جب کہ پیپلز پارٹی کے رہنما علی قاسم گیلانی سمیت درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گزشتہ رات اپوزیشن کارکن قاسم باغ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رکھے گئے کنٹینر ہٹانے کے لیے کرین لے کر پہنچے تو سی پی او ملتان حسن رضا بھاری نفری کے ہمراہ قاسم باغ آگئے، انہوں نے پولیس لائن سے ریزرو اہلکار بھی طلب کرکے آپریشن کی تیاری شروع کردیں۔کچھ ہی دیر میں قاسم باغ میدان جنگ میں تبدیل ہو گیا۔ پولیس نے اپوزیشن کارکنوں پر شدید لاٹھی چارج کیا اور پیپلز پارٹی کے رہنما علی قاسم گیلانی سمیت 25 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔تمام راستے دوبارہ بندرات گئے گرفتاریوں کے بعد پی ڈی ایم کارکنان اسٹیڈیم خالی چھوڑ کر چلے گئے جب کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے اسٹیڈیم میں پہنچایا گیا سامان واپس بھجوادیا۔ انتظامیہ نے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم خالی کروانے کے بعد اسٹیڈیم کے تمام راستے کنٹینرز لگا کر دوبارہ بند کردئیے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں