0

اس سے پہلے پی ڈی ایم آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرے، عمران خان حکومت چھوڑدو، مریم نواز


ملتان: سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن پر لاک ڈان کی کوشش ہو رہی ہے لیکن عوام عمران خان کا لاک ڈان کرنے والی ہے۔ملتان میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ کورونا نہیں حکومت جانے کا رونا ہے، حکومت اتنی بزدل ہے کہ کورونا کے پیچھے چھپ رہی ہے اور حکومت کی جانب سے اپوزیشن پر لاک ڈان کی کوشش ہو رہی ہے لیکن عوام عمران خان کا لاک ڈان کرنے والی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے وائرس کا نام عمران خان ہے، پاکستان کولگے مہلک وائرس کا پہلے علاج کیا جائے، کووڈ 19 سے پہلے کووڈ 18 کو گھر بھیجنا ضروری ہے کیوں کہ کووڈ 18 گھر چلا جائے تو کووڈ 19 بھی چلا جائے گا، کیا وزرا کے جلسے میں کورونا نہیں آتا، کیا کورونا کہتا ہے کہ تحریک انصاف کاجلسہ ہیتوواپس چلا جاں اور پی ڈی ایم کاجلسہ ہیتومیں اندر آجاں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں