0

افغان فوجی کیمپ پر راکٹ لانچر سے حملہ، بریگیڈیئر ہلاک

کابل: افغانستان کے صوبے بدغیث کے فوجی اڈے پر راکٹ لانچر سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں بریگیڈیئر عبدالناصر نورستانی ہلاک اور 10 اہلکار زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبے بدغیث کے علاقے بالامرغا میں واقع فوجی کیمپ پر جنگجووں نے راکٹ لانچر سے حملہ کردیا،حملہ اتنا اچانک تھا کہ افغان فوج کو سنبھلنے اور جوابی کارروائی کا موقع نہیں مل سکا۔راکٹ لانچر حملے میں افغان فوج کی انفینٹری بریگیڈ سوم کے چیف عبدالناصر نورستانی ہلاک اور 10 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔کابل: افغانستان کے صوبے بدغیث کے فوجی اڈے پر راکٹ لانچر سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں بریگیڈیئر عبدالناصر نورستانی ہلاک اور 10 اہلکار زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبے بدغیث کے علاقے بالامرغا میں واقع فوجی کیمپ پر جنگجووں نے راکٹ لانچر سے حملہ کردیا،حملہ اتنا اچانک تھا کہ افغان فوج کو سنبھلنے اور جوابی کارروائی کا موقع نہیں مل سکا۔
راکٹ لانچر حملے میں افغان فوج کی انفینٹری بریگیڈ سوم کے چیف عبدالناصر نورستانی ہلاک اور 10 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں