0

مکمل لاک ڈان کے نعرے مارنے والے کورونا ایس او پیز کو بلڈوز کر رہے ہیں، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مکمل لاک ڈان کے نعرے مارنے والے کورونا ایس او پیز کو بلڈوز کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی، معاشی اور پارلیمانی امور سمیت قانونی و آئینی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ معیشت سے متعلق تازہ اعدادوشمار حوصلہ افزا ہیں، کورونا سے زندگیاں بچانا پہلی اور معیشت کو اوپر اٹھانا دوسری ترجیح ہے، مکمل لاک ڈان کے نعرے مارنے والے کورونا ایس او پیز کو بلڈوز کر رہے ہیں۔بابر اعوان نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری میں 2016 کی نسبت غیر معمولی بہتری دیکھنے میں آئی ہے، حکومت کی معاشی پالیسیاں درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہیں، سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی نے بھی اعتماد کا اظہار کیا ہے، معاشی بہتری اور کورونا سے بچاو کیلئے حکومتی کوششوں کو ریورس نہیں ہونے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں