0

میراڈونا کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کے گھر اور کلینک پر چھاپہ

دل کے دورے کے باعث اچانک اپنے مداحوں کو ہمیشہ کے لیے سوگوار چھوڑ جانے والے لیجنڈ فٹبالر ڈیگو میراڈونا کے سرجن کیخلاف چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ارجنٹائن حکومت نے 60 سالہ عالمی شہرت یافتہ سابق فٹبالر ڈیگو میرا ڈونا کی موت غفلت کے نتیجے کے باعث ہونے کے شبے میں تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں دو ہفتے قبل لیجنڈ فٹبالر کے دماغ کی شریان میں اسٹنٹ ڈالنے والے سرجن لیئوپولڈو لوک سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔ارجنٹائن کی پراسیکیوشن محکمیکے مطابق سرجن لیئوپولڈو لوک کی رہائش گاہ اور کلینک کی تلاشی لی گئی ہے۔ تفتیش کے دوران ڈاکٹر لوک نے بتایا کہ میراڈونا کے دماغ کی ایک شریان میں خون جم گیا تھا جس کا آپریشن کرنا ضروری تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں