0

کورونا نے مزید 40 جانیں لے لیں، جاں بحق افراد کی تعداد 8025 ہوگئی


اسلام آباد: کورونا وبا نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 40 افراد کی جانیں لے لیں جس کے بعد ملک میں اس وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8025 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 33 ہزار 302 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کوویڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 55 لاکھ 8 ہزار 810 ہوگئی ہے۔کورونا کی مریضوں کی تعداد کتنی؟گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 839 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 98 ہزار 24 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں ایک لاکھ 73 ہزار 14، پنجاب میں ایک لاکھ 19 ہزار 35، بلوچستان میں 17 ہزار 158، خیبر پختونخوا میں 47 ہزار 190، اسلام آباد میں 30 ہزار 123، آزاد کشمیر میں 6 ہزار 855 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار649 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں