0

برطانوی طلبا کی ریموٹ کنٹرول گاڑیاں چاند پر دوڑیں گی


ہیوسٹن، ٹیکساس: اگلے سال چاند پر دو ریموٹ کنٹرول کاروں کے درمیان ریسنگ کا مقابلہ ہوگا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان گاڑیوں کو برطانوی ہائی اسکول کے طلباوطالبات نے ڈیزائن کیا ہے۔اگلے برس اکتوبر میں یہ گاڑیاں اسپیس ایکس کے فالکن نائن کے راکٹ کے ذریعے بھیجی جائے گی اور انہیں چاند پر اترنے والی پہلی نجی کمپنی کی تیارکردہ سواری کے اندر رکھا جائے گا۔ گاڑیوں کو کچھ اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ وہ چاند پر زمین کے چھٹے حصے کے برابر کم ثقل کے ماحول میں ایک مخصوص راہ پر دوڑیں گی۔یہ مقابلہ مون مارک اسپیس نامی کمپنی نے منعقد کرایا ہے جو سائنسی اور تفریحی کمپنی ہے۔ کار کا ڈیزائن ابھی تک حتمی ہے اور منتخب ٹیم فرینک اسٹیفنسن کے ساتھ کام کرے گی جو مک لارن پی وی نامی مشہور کار ڈیزائن کرچکے ہیں۔ اس طرح دنیا کی پہلی گاڑی چاند کی سطح پر دوڑے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں