0

تائیوان، تبت، سنکیانگ پر چین کی حمایت کرتے ہیں، صدر عارف علوی


اسلام آباد: صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان تائیوان، تبت ، سنکیانگ پر چین کی حمایت کرتا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چینی وزیرِ دفاع وے فنگ حا نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے لئے دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔صدر عارف علوی نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، پاکستان خطے کو درپیش سیکیورٹی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے، پاکستان ون چائنہ پالیسی ، تائیوان ، تبت ، سنکیانگ اور بحیرہ جنوبی چین پر چین کی حمایت کرتا ہے۔صدر عارف علوی نے چین کی معاشی ترقی اور چینی حکومت کے کورونا وبا کے خلاف اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بالادستی کے عزائم سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے، بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں ملوث اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔عارف علوی نے مسئلہ کشمیر اور اس پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے پر چینی حمایت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں