0

حکومت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات پر تیار نہیں، مولانا فضل الرحمان


ملتان: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کرنے پر تیار نہیں۔ملتان میں یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کامیاب جلسے پر یوسف رضا گیلانی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، یوسف رضا گیلانی کے بیٹے پولیس گردی کا نشانہ بنے، ہماری نظریں اب لاہور کے جلسے پر ہوں گی، 8 دسمبر کو اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوگا، جس میں آئندہ کی حکمت عملی طے ہوں گی، ہم اپنے شیڈول کے مطابق آگے بڑھ رہیہیں ،رکاوٹیں بھی آگے آرہی ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملتان کے عوام نے سلیکٹڈ کو مسترد کر دیا، ہم نے انھیں مات دے دی اور ان کے عزائم ناکام بنادیے، عوام کے معاملات سے حکومت لاتعلق ہوگئی ہے، حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے، ملک میں تمام معاملات سے کوئی لاتعلق ہے تو وہ عمران خان ہیحکومت کو عوام نظر نہیں آتے تو جلسہ کیا نظر آئے گا، ہم حکومت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کرنے پر تیار نہیں، مستقبل میں ضرورت پیش ہوئی تو پی ڈی ایم پلیٹ فارم پر فیصلہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں