0

وفاقی حکومت کا پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ نہ روکنے کا اعلان


اسلام آباد / لاہور: وفاقی حکومت نے حزب اختلاف کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا لاہور جلسہ نہ روکنے کا اعلان کردیا۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جلسے جلوسوں پر پابندی ہے لیکن پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ نہیں روکیں گے بلکہ کسی کو بھی جلسے سے نہیں روکیں گے، عوام ان لوگوں کا خود احتساب کریں گے۔شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنی کرپشن بچانے کے لیے ناٹک کر رہی ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے لیکن ملک میں کھلم کھلا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے ، یہ سلسلہ جاری رہا تو مسائل بڑھیں گے۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر کیدوران ایس اوپیز پرعملدرآمد یقینی بنانا ہوگا، ایسے وقت میں جلسے نہ معیشت کے مفاد میں ہیں نہ ملک کے، بلکہ یہ جلسے صحت عامہ کو خطرات سے دوچار کررہے ہیں۔شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن جلسے جلوسوں پر پابندی کے باوجود عوام کو کورونا میں جھونک رہی ہے، کل ملتان کا جلسہ مکمل طور پر ناکام تھا، اور اس میں بھی مریم نواز سمیت تمام رہنماں نے جھوٹ بولے، ملتان کے عوام نے پی ڈی ایم کا بیانیہ مسترد کردیا اور اس میں شرکت نہیں کی، اس جلسے کے لیے 3 ہزار لوگ سندھ سیلائے گئے تھے، اس وبا میں ضابطہ کار کی خلاف ورزی جاری رہی تو مسائل بڑھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں