0

پاکستان چین کے ترقیاتی ماڈل کی تقلید کرنا چاہتا ہے، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ترقیاتی ماڈل کی تقلید کرنا چاہتا ہے۔وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر دفاع اور اسٹیٹ کونسلر کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق چینی سول اور عسکری حکام 3 روزہ دورے پر پاکستان میں ہیں، اس اعلی سطحی وفد کے دورے کا مقصد پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم اور وسعت دینا ہے۔ وزیر دفاع نے چینی قیادت کا خصوصی پیغام وزیراعظم کو پہنچایا اور چینی وفد نے پاکستان سے تعلقات کی مضبوطی کی اہمیت پر زور دیا۔وزیراعظم نے وزیر دفاع کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا اور کورونا کے دوران باقاعدہ اعلی سطح وفود کے تبادلے کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں باہمی اعتماد، اور مشترکہ نظریات پر مبنی اسٹریٹجک شراکت داری ہے، پاکستان نے ہمیشہ ون چائنہ پالیسی پر مضبوطی سے عمل کیا اور بنیادی قومی مفاد کے امور پر چین کی حمایت کی۔وزیراعظم نے چین کے ترقیاتی ماڈل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ترقیاتی ماڈل نے لاکھوں لوگوں کو غربت سے نکال دیا ہے اور پاکستان بھی چین کے ترقیاتی ماڈل کی تقلید کرنا چاہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں