0

دنیا دبا ڈال کر بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو نابینا کرنے سے روکے، پاکستان


اسلام آباد: پاکستان نے خصوصی افراد کے عالمی دن پر دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دبا ڈال کر بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں معصوموں کو نابینا اور معذور کرنے سے روکے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ خطے کو معذوری کا ظالمانہ ذریعہ بننے سے روکے، پاکستان بھارتی قابض فورسز کی پیلٹ گنز اور بہیمانہ تشدد سے معذور ہونے والوں کے ساتھ ہے، اقوام متحدہ، عالمی میڈیا، سول سوسائٹی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی پر زور مذمت کی ہے۔زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ انسانی حقوق کمشنر دفتر کی 2019 کی رپورٹ نے چشم کشا انکشافات کیے جس کے مطابق رپورٹ قابض بھارتی فورسز نے 2016 کے وسط سے بذریعہ پیلٹ گنز 1253 افراد کی بینائی چھینی بعد از رپورٹ مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز سے بینائی چھننے کے واقعات بڑھے مقبوضہ کشمیر میں معذور ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں