0

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی میں ایک روز کی توسیع

لاہور: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی میں ایک روز کی توسیع کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی میں ایک روز کی توسیع کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے، وزیراعلی پنجاب نے دونوں رہنماں کے پیرول کی مدت میں ایک دن کی توسیع کی منظوری دی۔رہنما مسلم لیگ (ن) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول رہائی کی کل پنجاب حکومت کو درخواست دی تھی تاہم ابھی تک سرکاری طور پر ہمیں نہیں بتایا گیا کہ توسیع ہوئی ہے یا مسترد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا 22 نومبر کو لندن میں انتقال ہوا تھا جس کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو جمعہ 27 نومبر کو 5 روز کے لیے پے رول پر رہا کیا تھا تاہم گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں