0

شہزادہ چارلس کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، پاک برطانیہ تعلقات پر گفتگو


پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں پاکستان اوربرطانیہ تعلقات پر گفتگو کی گئی ہے۔برطانوی سفارتخانہ کے مطابق پرنس آف ویلز کی جانب سے کورونا کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور تعزیت کی گئی، پرنس چارلس نے کہا کہ وبائی امراض کے دوران برطانیہ پاکستان میں ضرورت مند لوگوں کو مدد فراہم کررہا ہے.ٹیلیفونک رابطے کے دوران مشترکہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون کی ضرورت پراتفاق کیا گیا جب کہ شہزادہ چارلس نے وزیراعظم سے کہا کہ برطانیہ اگلے سال سی او پی 26 کی میزبانی کرے گا۔پرنس آف ویلز نے موسمیاتی تبدیلی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستانی عزم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے استعمال میں اضافے کی حمایت کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں