0

صدر عارف علوی کی زیر صدارت اجلاس؛ حکومت اور علما کا کل یوم دعا منانے کا فیصلہ


اسلام آباد: نماز جمعہ کے اجتماعات میں کورونا کی دوسری لہر سے تحفظ کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ کورونا کی دوسری لہر میں شدت کے بعد حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کے لئے صدر مملکت عارف علوی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں وبا سے بچا کیلئے نئے ایس او پیز تیار کیے گئے، جب کہ فیصلہ کیا گیا کہ کل ملک بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں کورونا کی دوسری لہر سے تحفظ کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔اجلاس میں وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور علما کرام نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، کورونا وائرس کی وبا کی دوسری لہر پر علما نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ مساجد میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ علمائے کرام نے عوام سے اپیل کی کہ کچھ عرصہ کے لئے جلسہ جلوسوں کو موخر کردیاجائے۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ وبا سے تحفظ کے لئے رجوع الی اللہ کیا جائے، ہاتھ دھونے، سماجی فاصلے، ماسک پہننے اور نماز کے دوارن صفوں میں مناسب فاصلہ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، کوشش کریں کہ وضو گھر سے کریں اور جائے نماز ساتھ لائیں، 55 سال سے زائد عمر افراد نماز گھر پر ہی ادا کریں تو ان کی صحت اور تحفظ کیلئے بہتر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں