0

فلمی صنعت کی ترقی وبحالی موجودہ حکومت کی ترجیح ہے، شبلی فراز


اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ فلمی صنعت کی ترقی و بحالی پاکستان تحریک انصاف حکومت کی ترجیح ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات سنیٹر شبلی فرازسے پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقاتی ہے۔ وفد نے وزیراطلاعات کو فلمی صنعت کو درپیش مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا کہ ہم فلم سازی کو بہتر بنانا چاہتے ہیں اس ضمن میں حکومت کا تعاون درکار ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ فلمی صنعت کی ترقی و بحالی پاکستان تحریک انصاف حکومت کی ترجیح ہے، دیگر اداروں کی طرح اس شعبے کو بھی نئے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا ہو گا کیوں کہ جو ادارے خود کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں کرتے وہ اہمیت کھو دیتے ہیں، فلمی صنعت کے فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں اس ضمن میں وزارت اطلاعات کے شعبہ فلم کو مزید فعال اور موثر بنا رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں