0

نوازشریف العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں بھی اشتہاری قرار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس اور ایون فیلڈ ریفرنس میں دائر اپیلوں پر اشتہاری مجرم قرار دے دیا ہے۔ سابق وزیر اعظم کو اشتہاری قرار دینے کے لیے جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ حکم نامے میں نواز شریف کے ضامنوں کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ضمانتی مچلکوں کی رقم ضبط کرنے کی کارروائی بھی شروع کرد گئی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ ریفرنس اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر عدالت کے سامنے پیش ہوئے جب کہ نوازشریف کی لندن رہائش گاہ پر اشتہار رائل میل کے ذریعے پہنچانے کی مصدقہ رسیدیں بھی عدالت کے سامنے پیش کی گئیں۔وزارت خارجہ کے افسر مبشر خان بیان ریکارڈ کرانے کے لئے عدالت کے سامنے پیش ہوئے، بیان ریکارڈ کرانے سے قبل مبشر خان سے ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ نے حلف لیا اور نوازشریف کے عدالت طلبی اشتہار تعمیل سے متعلق دستاویزات عدالت کے سامنے پیش کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں